دو چشمی" ھ" اور آدھی" ہ " میں فرق
*” ھ “ اور ” ہ “ میں فرق* .................................................. ” ھاں “ اور ” ہاں “ کیا دونوں درست ہیں؟ اِسی طرح ” ہم “ اور ” ھم “ میں کیا فرق ہے ؟؟؟ جان لیجیے! اُردو میں دو چشمی ” ھ “ جسے ( ہاے مخلوط کہتے ہیں ) کا استعمال دو حروف تہجی بنانے کے لیے ہوتا ہے ۔ مثلاً : بھ ، پھ ، تھ ، ٹھ ، جھ ، چھ ، دھ ، ڈھ ، گھ ، اور لھ وغیرہ ـ بعض جگہوں پر خوب صورتی یا کسی اور وجہ سے لوگ ابتدا میں ” ھ “ کا استعمال کرتے ہیں مثلاً : ” ھم “ ، ” ھماری “ اور ” ھاں “ وغیرہ ـ مگر یہ استعمال درست نہیں ہے ـ اولاً اس لیے کہ اردو میں ” ھ “ ابتدا میں کبھی آ ہی نہیں سکتا ـ کیوں کہ یہ صورت عربی سے آئی ہے ـ یہاں ذوق کا ایک شعر اہلِ ذوق کی نذر کرتا ہوں : *ہائے رے حسرتِ دیدار ، مِری " ہاے " کو بھی* *لکھتے ہیں ہاے دو چشمی سے ، کتابت والے* ثانیاً دو چشمی ” ھ “ کی اکیلی مستقل آواز نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا کر لکھا اور پڑھا جاتا ہے ، دو چشمی ” ھ “ اردو میں ہندی زبان سے اخذ کی گئی ہے اور یہ صرف چند حروف کے ساتھ ہی آسکتی ہے ، اردو کے تمام ...
Comments
Post a Comment