Class 9th.مضمون انسان کامل ۔۔سوالات و جوابات
Lesson no 1 (Urdu)
*(انسان کامل ) مصنف۔ یعنی اسے لکھنے والے غلام السیدین ایک ادیب اور ماہرِ تعلیم تھے ۔*
*پہلا سوال ۔۔حضرت محمّد ؐ کو ابتدائی دور میں کن مشکلات سے سابقہ پڑا* ؟
جواب ۔حضرت محمدؐ کو ابتدائی دور میں مختلف مشکلات کا سامنا رہا ۔پیدائش سے پہلے ہی والد صاحب کا انتقال ہو گیا ۔والدہ کا سایہ بھی بہت جلد سر سے اٹھ گیا ۔بن ماں باپ کے آپ نے اپنا بچپن گزارا ۔ مالی طور پر بھی پریشانی کا سامنا رہا ۔تجارت کرنے کے بعد اور پھر پہلا نکاح کرنے کے بعد آپ کو معاشی طور پر اطمینان حاصل ہوا ۔
*سوال نمبر2 ۔کن خصوصیات کی بنا پر حضرت خدیجہ آپ ؐ سے متاثر ہوئی ؟*
جواب ۔۔آپؐ بیش بہا خصوصیات کے مالک تھے۔ آپ کی دیانتداری امانت داری، سمجھداری ،شرافت ،مروت،
انسان دوستی ،ہمدردی ،سخاوت ،حق شناسی، حق پرستی وغیرہ خصوصیات سے متاثر ہوکر حضرت خدیجہؐ آپ سے متاثر ہوئیں
*سوال نمبر 3 معرفت الہی اور خدمت خلق کی وضاحت کیجیے ؟*
جواب ۔معرفت کے لغوی معنی شناخت، پہچان، آگہی اور واقفیت کے ہیں۔معرفت الٰہی کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ تعالٰی کو جانا جائے، اسے پہچانا جائے، اس سے واقفیت حاصل کی جائے رب کی ان صفات کے ذریعے جو انسان کے سمجھ میں آسکتی ہیں۔
خدمت خلق کا مطلب بحیثیت انسان دوسرے انسان کی ہرممکن مدد کرنا ہے ۔مشکل میں کام آنا ہے بغیر کسی لالچ اور مطلب کے اور صرف رب کی رضا کے لیے انسان کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشیش کرنا خدمت خلق ہے۔
Comments
Post a Comment